محال اندیش

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - نا ممکن یا مشکل باتوں کے متعلق سوچنے اور غور کرنے والا، مشکل پسند خوب غور و خوض اورکاوش کرنے والا۔ "ایک محال اندیش ہے اور خوب غور و خوض اور کاوش سے اس کو پڑھتا ہے۔"      ( ١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس (ترجمہ)، ٢٩:١ ) ٢ - خواب دیکھنے والا، خیال پرست؛ غیر عملی شخص؛ ناقابل عمل منصوبے گھڑنے والا؛ ناممکن کی تلاش کرنے والا؛ صاحب کشف۔ (اسٹین گاس)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محال' کے ساتھ فارسی مصدر'اندیشن' سے صیغہ امر'اندیش' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء کو "رسالہ تعلیم النفس (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نا ممکن یا مشکل باتوں کے متعلق سوچنے اور غور کرنے والا، مشکل پسند خوب غور و خوض اورکاوش کرنے والا۔ "ایک محال اندیش ہے اور خوب غور و خوض اور کاوش سے اس کو پڑھتا ہے۔"      ( ١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس (ترجمہ)، ٢٩:١ )